پشاور سے 5 بار قومی اسمبلی پہنچنے والے اور دو بار کے وفاقی وزیر حاجی غلام احمد بلور نے حلقے میں مسلسل شکست سے دلبرداشتہ ہو کر انتخابی عمل اور پشاور چھوڑ نے کا اعلان کردیا ہے۔
پشاور بلور ہاؤس میں آخری پریس کانفرنس میں حاجی غلام بلور نے کہا کہ پشاور کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا، پشاور میرا گھر ہے یہاں پیدا ہوا یہی دفن ہونگا، پارلیمانی سیاست اب میرے بس کی بات نہیں رہی ، انہوں نے اے این پی میں رہ کر سیاست جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ باچا خان اور ولی خان کا مرنے کے بعد بھی ساتھ رہوں گا۔
حاجی غلام بلور نے کہا کہ میرے خاندان نے پارٹی کو دو شہید دئے، انہوں نے کہا کہ پاک شاہینوں نے مختصر وقت میں بھارت کو شکست دے کر دنیا میں ملک کا نام سربلند کیا۔
بزرگ قوم پرست رہنماء نے ملک اندر مہنگائی اور دہشت گردی کے مسائل سے نمٹنے کے لئے حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے کا مشورہ دیا۔





















