امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ہے کہ ایران پرابھی حملےکا فیصلہ نہیں ہوا۔ تہران سے بات کرنے کا منصوبہ ہے ۔ بہت بڑی اور طاقتور امریکی بحری قوت رواں دواں ہے۔ بہتر ہوگا کہ انہیں استعمال نہ کرنا پڑے، تمام آپشنز موجود ہیں۔ ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننےدیں گے۔
برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ مظاہرین کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران پر حملے پر غور کر رہے ہیں ۔ امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ کا کہنا ہے کہ ایران کو ایٹمی پروگرام مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ صدر ٹرمپ جو چاہیں گے وہ کریں گے۔
ایران نے امریکی دھمکیوں پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا کہ ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی واضح کردیا خطے میں امریکی اہداف ہمارے میزائلوں کے نشانے پر ہیں۔
دوسری جانب یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ۔ مظاہروں کے دوران ہلاکتوں پر کچھ عہدیداروں کے اثاثے منجمد اور سفری پابندیاں بھی لگا دیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نے یورپی یونین کے فیصلے کومنافقت قرار دیتے ہوئے کہا۔۔ یورپ نے آگ بھڑکا کر بڑی اسٹریٹجک غلطی کی ہے۔ خطرناک نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔



















