میانوالی دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچ گیا۔ چاپڑی ڈیم کے قریب سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ 6 دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 8 فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ ایک دستی بم اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا۔حکام کا کہنا ہےدہشت گرد پولیس اور دیگر اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میانوالی میں دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنائے جانے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سی ٹی ڈی کو شاباش دی ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کودہشت گردی کےعفریت سےنجات دلا کر دم لیں گے۔ پنجاب کےعوام کےجان ومال کےتحفظ کی ذمہ داری ہر صورت پوری کریں گے۔





















