سیالکوٹ کےقریب ڈسکہ روڈ پر تیز رفتار کار کھڑی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کےباعث پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کے نتیجہ میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہے،لاشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا
جاں بحق افراد میں 3 سال کی عزا 6 سال کا زمان 38 سال کا سلمان 58 سال کا اسلام اور 29 سال کا عمران شامل ہیں۔،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
لواحقین کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آ رہے تھے۔






















