لاہور میں لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کے بیٹےپرگھریلو ملازمہ سےمبینہ زیادتی کا الزام سامنے آگیا،برکی پولیس نےمتاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئےملزم سلمان قادر کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کےمطابق متاثرہ گھریلو ملازمہ نے الزام عائد کیا ہےکہ سلمان قادر نے اسے فارم ہاؤس کی صفائی کے بہانے بلایا اور وہاں زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد برکی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئےملزم کو حراست میں لے لیااورمقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل معائنہ کرایا جا رہا ہےجبکہ تفتیش میرٹ پرکی جائے گی،اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔






















