سانحہ گل پلازہ میں سرچ آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا،لاپتہ ہونے والے اٹھاسی افراد میں سے اکہتر کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
تیسرے فلور سے ایک شخص کی باقیات ملی،باقیات کوڈی این اے کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ڈی این اے کی مدد سے 22 افراد کی شناخت ہو چکی،متاثرہ عمارت کے باہر لاپتہ افراد کی فہرست آویزاں کر دی گئی ہے،سانحے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکا کہنا ہےکہ"تفتیش میں نہ کسی کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور نہ ہی کوئی گناہگار بچے گا،اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔"






















