اسلام آباد کے تھانہ شمس کالونی کی حدود میں ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں گھر کی دیوار گر گئی اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق زخمیوں میں ایک مرد، دو خواتین اور دو بچے شامل ہیں،دو افراد کو معمولی زخم آئے، جبکہ تین زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں،علاقےمیں ریسکیو آپریشن جاری ہے،اس سے قبل شہراقتدار کےسیکٹرجی سیون میں اسی ماہ شادی والے گھرمیں ہونے والے گیس لیکیج دھماکےسے دلہا اور دلہن سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے تھے ۔






















