لاہور کی سیشن عدالت میں یوٹیوبر رجب بٹ سمیت دیگر کے خلاف خوف و ہراس پھیلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 30 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سوشل میڈیا ویڈیو میں ملزمان کو ڈکی بھائی کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کرتے دکھایا گیا۔ حیدر علی، مان ڈوگر اور رجب بٹ نے گاڑی میں گھات لگائی ملزمان نے ڈکی کے بھائی منیب کو زبردستی اٹھایا۔ رجب بٹ اور مان ڈوگر نے منیب کے منہ پر سیاہ کپڑا ڈال کر گاڑی میں قید کیا۔ حیدر علی نے پورا واقعہ ویڈیو میں ریکارڈ کیا۔ درخواست گزار کے مطابق یہ عمل عوامی اخلاقیات کے خلاف ہے اور امن و امان کے لیے خطرہ ہے۔ لہذا عدالت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔






















