وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب نے ڈیووس میں متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات ہوئی جس دوران پاکستان اور یواے ای کے درمیان اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یو اے ای کے وزیر نے وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب سے آئی ایم ایف پروگرام پر پیش رفت کےبارے میں پوچھا، وزیرخزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تسلسل اور مثبت پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق اماراتی وزیر نے پاکستان کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان روایتی مالی تعاون کو طویل المدتی سرمایہ کاری میں بدلنے پر زور دیا گیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی اور معاشی استحکام میں بہتری۔ یو اے ای کے وزیر نے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کو سراہا۔






















