پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے لیے بدستور بند رہے گی۔ پی اے اے کے مطابق بھارتی طیاروں پر عائد پابندی کو 24 فروری صبح 5 بجے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق بھارتی ایئرلائنز کی ملکیت، آپریشن یا لیز پر لیے گئے تمام طیاروں پر ہوگا، جس میں فوجی پروازیں بھی شامل ہیں۔ پی اے اے کے مطابق فیصلے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔






















