ڈی ایس پی کوٹ ڈیجی کے مطابق تین خواتین کے قتل کا ذمہ دار ایک ہی شخص، راجا برڑو نکلا، ملزم نے سال 2024 میں ایک کم عمر لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کیا اور لاش کو آگ لگا کر پھینک دیا تھا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملزم نے چند روز قبل اپنی بیوی فہمیدہ برڑو اور بیٹی رابعہ برڑو کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور الزام مخالفین پر ڈالنے کی کوشش کی۔ واقعے کو حقیقی ثابت کرنے کے لیے ملزم نے خود کو اور ایک بیٹی کو معمولی زخمی بھی کیا۔
ایس ایچ او کوٹ ڈیجی کے مطابق جب واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا گیا تو ملزم فرار ہو گیا، تاہم بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔ڈی ایس پی کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملزم راجا برڑو نے تین قتل اور ایک اغوا کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔






















