جاپان کے علاقے کماموتو میں سیاحتی ہیلی کاپٹر تین افراد کے ساتھ لاپتہ ہو گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ہیلی کاپٹرمیں ایک پائلٹ اور دو تائیوانی شہری سوار تھے،جاپانی حکام کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر کے ساتھ رابطہ ماؤنٹ آسو کے قریب منقطع ہوا، جس کے بعد فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
حکام کےمطابق لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کے لیے ریسکیو مشن روانہ کر دیا گیا ہےجبکہ واقعے کی مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔





















