کوئٹہ کے لیاقت بازار میں نجی پلازہ میں خوفناک آگ لگ گئی۔ آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
لیاقت بازار میں پلازہ میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی،آگ نے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ فائربریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہے۔
پلازہ میں موبائل فون، لیپ ٹاپ کی 25سے زائد دکانیں ہیں، آگ صبح 4 بجے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ فائربریگیڈ کی 15 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
A fire incident occurred at Liaquat Bazaar. PDMA rescue teams @PDMABalochistan along with municipal corporation Quetta. Rescuers promptly arrived at the scene. No casualties reported. Fire was caused by electric short circuit @QESCO . Teams are on site. pic.twitter.com/rN34LSihUv
— Muhammad Hamza Shafqaat (@beyondfiles) January 20, 2026




















