کوئٹہ کے لیاقت بازار میں موبائل پلازہ میں لگنے والی آگ پر بروقت اور مؤثر ریسکیو آپریشن کے ذریعے قابو پا لیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی بلوچستان نارتھ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور سول انتظامیہ نے فوری طور پر مشترکہ اور مربوط ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں بھی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
ریسکیو ٹیموں نے عمارت کو محفوظ بناتے ہوئے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا ۔ آگ بجھاتے ہوئے فائر بریگیڈ کا ایک اہلکار بے ہوش ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
مقامی شہریوں اور دکان داروں نے ایف سی بلوچستان نارتھ، ریسکیو ون ون ٹو ٹو اور سول انتظامیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔






















