لاہور کےعلاقہ ہنجروال میں خاتون ڈکیت متحرک ہو گئی، لفٹ لینے کے بہانے شہری کو روکا اور اسلحہ دکھا کر 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی لوٹ لی ۔
پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں خاتون ڈاکو نے شہری مختیار سے سات لاکھ80 ہزار نقدی لوٹ لی ۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ایف آئی آر متن کے مطابق شہری مختیار موٹر سائیکل پر کمیٹی کی رقم دینے کیلئے رانا ٹاؤن جارہا تھا ۔ ہنجروال کے علاقے میں خاتون نے لفٹ لینے کا اشارہ کیا ۔ شہری نےموٹر سائیکل روکی تو خاتون ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا ۔خاتون ڈاکو کے ساتھ پندرہ سال کے دو لڑکے بھی تھے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز ہنجروال کے علاقے میں ہوئی ۔ مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔






















