ایران امریکہ کشیدگی کم ہونے کے نتیجے میں سونے کی بڑھتی قیمت رک گئی،جبکہ چاندی مزید مہنگی ہو گئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 482462 روپے پر برقرار ہیں،اس کے علاوہ دس گرام سونے کے بھائو بھی 413633 روپے پر مستحکم رہے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے بڑھکر 9525 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 4601 ڈالر برقرار رہی۔






















