لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی سیاحت کے فروغ کااہم ترین منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام ہو گئی ، اربن ری ہیبیلیٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر امپروومنٹ کے تحت بھاٹی گیٹ سے کٹری حاجی اللہ بخش شیخاں منصوبہ مکمل نہ ہوسکا ، منصوبےکے تحت ایک ہزار 28 عمارتوں کو محفوظ بنایا جانا تھا لیکن صرف 348 پر ہی کام ہوسکا ۔
منصوبہ عالمی بینک کی جانب سے فنڈنگ کے باوجود نامکمل رہا ، پی این ڈی میٹنگ منٹس میں انکشاف دس فروری 2023 کو ایک ارب 73 کروڑ روپے لاگت والے منصوبے کی مدتِ تکمیل جون 2024 مقررکی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کے تحت 1028 عمارتوں کو محفوظ بنایا طے کیا گیا لیکن صرف 348 عمارتوں پر ہی کام ہوسکا ، والڈ سٹی اتھارٹی 690 عمارتوں پر کام مکمل کرنے میں ناکام رہی ، والڈسٹی بھی ٹھیکیدار، تاخیر سے ڈرائینگز دینے والے کنسلٹنٹ کیخلاف کارروائی سے بھی گریزاں رہی ۔
والڈ سٹی اتھارٹی نے منصوبے کا اسکوپ 1028 جائیدادوں کی بجائے تین سو ساٹھ کرنےکی درخواست کی پلاننگ اینڈڈویلپمینٹ بورڈ پنجاب نے تاخیر کی وجوہات سمیت دیگر امور سے والڈ سٹی اتھارٹی سےوضاحت مانگ لی ۔ سماء نے والڈ سٹی اتھارٹی سے موقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا ۔






















