نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدرکایا کیلس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس دوران باہمی و عالمی امور کے حوالے سے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر نے پاک یورپی یونین تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم کیا۔ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ایران سمیت حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال زیر بحث آئی۔ اسحاق ڈار نے مسلسل مذاکرات اور روابط کی اہمیت کو اجاگر کیا۔





















