حکومت نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد کےبلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی باضابطہ درخواست کردی۔
ذرائع کےمطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجے گئےخط میں مؤقف اختیارکیا گیا ہےکہ صدرمملکت نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کردیا ہےجس کےبعد اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کا پرانا قانون تحلیل ہوگیا ہے۔
آئین کے تحت الیکشن کمیشن پابند ہےکہ نئے قانون کے مطابق بلدیاتی الیکشن کرائے،اس لئے استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا اپنا شیڈول ڈی نوٹیفائی کرے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن مشاورت کےبعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔






















