وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے آسان خدمت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نےکہا کہ اللہ کا شکر ہےکہ پاکستان میں پہلا آسان خدمت سینٹر قائم ہوگیا ہے،جہاں عوام کو ایک ہی چھت تلے مختلف سرکاری اداروں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،اس سینٹرمیں نادرا،دفتر خارجہ، پولیس، ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کی خدمات دستیاب ہوں گی۔
شہبازشریف نےاعلان کیاکہ اسلام آباد کے بعد مظفرآباد اور گلگت بلتستان میں بھی آسان خدمت سینٹرز قائم کیےجائیں گےتاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے،یہ ادارہ عوام کے لیے بے پناہ آسانیاں پیدا کرے گا اور سرکاری امور میں شفافیت اور تیزی لانے میں مددگار ثابت ہوگا،
وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ انہوں نے دورہ باکو کے دوران ایسا ہی ایک خدمت مرکز دیکھا تھا،سینٹر کے عملے کو آذربائیجان میں ماسٹر ٹرینرز نے تربیت فراہم کی ہے۔






















