امریکی وزیرخزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ہم ایران کی تیل برآمدات پر زیادہ سےزیادہ دباؤ کی مہم چلا رہے ہیں۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کی تیل برآمدات پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی مہم چلا رہا ہے اور ایرانی حکومت کی فنڈنگ کے ذرائع ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نےبتایا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایران کا مالیاتی نظام تقریباً تباہ ہو چکا ہے،بینک بند ہو رہے ہیں، مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور زرمبادلہ کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
اسکاٹ بیسنٹ نےکہا کہ ایران سے کروڑوں ڈالر ملک سے باہر منتقل کیے جا رہے ہیں اور ایرانی قیادت بحری جہازوں کےذریعےڈالر باہر بھیج رہی ہے،یہ اقدامات ایران کی عالمی سطح پر مالی اور اقتصادی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔





















