ایران پر حملے کا امکان کم ہونے پرسونے اور چاندی کی مسلسل بڑھتی قیمت کو بریک لگ گیا۔
پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی،آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 3700 روپےکم ہوکر 24 کیرٹ فی تولہ سونا 482462 روپےپرآگیا،دس گرام سونے کے بھائو 3172 روپے کی کمی سے 413633 روپے ہوگئے
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 150 روپےکم ہو کر 9425 روپے پر آ گئی،عالمی منڈی میں 37 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4601 ڈالرکی سطح پر آگیا۔




















