خیبرپختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع میں سولر منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
سات اضلاع میں مفت سولر منصوبہ شروع کیا جائےگا،منصوبہ خیبر،کرم،باجوڑ،اورکزئی،مہمند،شمالی اور جنوبی وزیر ستان میں شروع ہوگا۔پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ہوم ورک مکمل کرلیا۔
منصوبے کے تحت ایک لاکھ بیس ہزار افراد کو مفت سولر پینلز دیےجائیں گے،دوکلو واٹ سولرسسٹم میں تین سولرپینلز، ایک انورٹر اور دیگر سامان شامل ہوگا، منصوبے پر کل 13 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے، آبادی کے تناسب سے ہرضلع کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔






















