کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ، ملزم پولیس افسر ہے جو واقعے کے بعد فرار ہوگیا ، فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ۔
پولیس حکام کے مطابق شادمان ٹاؤن میں ملزم تبسیم شیخ کی اپنی بیوی نازیہ سے تلخ کلامی ہوئی ۔ جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے نازیہ زخمی کردیا جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی جبکہ مقتولہ کی بیٹی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی ، فائرنگ کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر باآسان فرار ہوگیا ۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق سب انسپکٹر اور ایس آئی یو میں تعینات ہے ۔ مقتولہ نازیہ کی ملزم تبسیم شیخ سے دوسری بیوی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






















