گورنر ہاؤس لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد نے ملاقات کی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنے ڈرائیورز کو تیز رفتاری سے گریز کرنے کی ہدایت کریں تاکہ مختلف حادثات سے بچا جا سکے۔
گورنر پنحاب نے کہا کہ پورے پاکستان میں مال بردار گاڑیاں شہروں میں لوگوں کی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل کرنا ہر ٹرانسپورٹرز پر فرض ہے ۔ پیپلز پارٹی ٹرانسپورٹروں کے ساتھ ہے ۔ ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہو گی ۔
انہوں نے کہا کہ مال بردارگاڑیاں شہروں میں داخلے کے وقت کی پابندی کریں ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے سے جانی نقصانات ہو رہے ہیں ۔ گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کےوفد نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کروڑوں روپے کا ٹال ٹیکس دیتے ہیں۔ انہیں سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور بلا جواز جرمانوں سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ گورنر پنجاب نے گڈٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔






















