اسلام آباد راولپنڈی اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے گلگت اور سکردو میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں مری، گلیات، ایبٹ آباد، گلگت، سکردو، سوات، شانگلہ، بونیر، وادی نیلم، مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 159 کلومیٹر اور مرکز تاجکستان ژنگ جیانگ بارڈر تھا۔
زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





















