کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں گھر میں زنجیروں میں قید خاتون کو بازیاب کروالیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کے سابقہ شوہر نے بچوں کا خرچہ دینے کے بہانے بلایا اور زنجیروں میں باندھ کر فرار ہوگیا۔
ون فائیو پر اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور گھر کا دروازہ توڑ کر خاتون کو بازیاب کرایا جبکہ خاتون کو رہائشی عمارت کی تیسری منزل پر زنجیروں میں قید کیا گیا تھا۔
خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ میرے 3 بچے ہیں اور ہمارا کیس عدالت میں چل رہا ہے، سابقہ شوہر نے خرچہ دینے کے لیے بلایا اور زنجیروں سے باندھ کر چلا گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون جناح کالونی کی رہائشی ہے اور ملزم لطیف کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔






















