وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنے بیان میں کہاریاست کسی کو ملک و قوم کی سلامتی سے کھلواڑ کی اجازت نہیں دے گی،مذہبی منافرت کو روکنا علمائے کرام کی ذمہ داری ہے۔
علمائےکرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سےخطاب میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہاہم نے امن وامان کی صورتحال کو بہتر کیا،کسی بھی فتنہ کو پنپنےکی اجازت نہیں دی جائے گی،فتنہ چاہے کسی بھی روپ میں آجائےقانون کی گرفت سےنہیں بچناچاہیےحکومت ہرجگہ نہیں پہنچتی لیکن علمائے کرام کی آواز ہر جگہ پہنچتی ہے۔
وزیراعلیٰ نےکہا جب کوئی مسئلہ درپیش ہو تو سب علمائےکرام کی طرف دیکھتےہیں،سب کہتےہیں امام مسجد سے مسئلے کا فیصلہ کراؤ،علمائےکرام کا دل سے احترام کرتی ہوں، افسوس ہے معاشرے میں علما کی جو جگہ ہونی چاہیے وہ دینے سے قاصر ہیں،جب یہ کام شروع کیا تو لوگوں نے سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی،منفی بیانات دیئے۔
انہوں نے مزیدکہاصدائیں لگاکر امام مساجد کیلئےچندہ کیا جاتا ہے روز مرہ کےخرچے پورا کرنا بہت مشکل کام ہے،نوازشریف نے کہا امام مسجد بڑے لوگ،25ہزار روپے ماہانہ سے آغازکریں،فروری کے آخر سے بینک آف پنجاب کارڈ سے ماہانہ 25 ہزار روپےمنتقل کریں گے،تقریباً 70 ہزار امام مسجد کے بینک اکاؤنٹ کھل گئے ہیں، اعزازیہ کارڈ کےذریعے 25ہزارروپےماہانہ امام مساجد کو منتقل کریں گے،بینک آف پنجاب کے اے ٹی ایم لنک سےبھی رقم نکلوائی جاسکتی ہے۔



















