احتساب عدالت کی جانب سے آشیانہ کیس میں مسلم لیگ ( ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف و دیگر کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ۔
احتساب عدالت کے جج ملک ذوالقرنین کی جانب سے 59 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ریفرنس میں لگائے گے الزامات انتہائی مشکوک ہیں ، ملزمان کے خلاف الزامات ثابت ہونے کا کوئی امکان نہیں ، نیب سپلیمنٹری رپورٹ کے مطابق پراجیکٹ میں خزانےکونقصان نہیں پہنچا۔
تحریری فیصلے کے مطابق رپورٹ کے مطابق یہ ریفرنس کسی بھی ملزم کے خلاف ٹرائل کا نہیں ، گواہ عارف مجید کے مطابق سابق ڈی جی نیب نے شہبازشریف کیخلاف بیان دینے کو کہا ، اس ریفرنس میں عدالت پراسیکیوشن کا ڈینٹ نظر انداز نہیں کرسکتی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت شہباز شریف سمیت دیگر کو ان الزامات سے بری کرتی ہے۔