سفارتی سطح پر بھارت کو ایک اور ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہاہے، نریندرمودی کو صدر ٹرمپ کی توجہ حاصل کرنے کیلئے لابنگ فرم ہائرکرنا پڑگئی۔
مودی کی سوشل میڈیا پوسٹ کو صدر ٹرمپ تک پہنچانے کیلئے 18 لاکھ ڈالر خرچ کیے گئے، بھارتی صحافیوں نے مودی سرکار کی نااہلی کو بےنقاب کردیا۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر کو بھی امریکی ہم منصب تک رسائی نہ ہونے کا انکشاف ہواہے۔
بھارتی صحافی سوشانت سنگھ کے مطابق جے شنکر مارکوروبیو اور پیٹ ہیگستھ سے وقت لینے کے اہل نہیں، بھارتی سفارتخانہ ملاقات کیلئے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرتا ہے۔ صحافی راجو پارولیکر کا کہنا ہے مودی یکطرفہ بیانات کے عادی ہیں۔ گیارہ برسوں میں ایک پریس کانفرنس تک نہ کرسکے۔ گزشتہ روز خود امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تصدیق کی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں صدرٹرمپ نے کہا تھا مودی کو پتہ ہے میں ناراض ہوں۔ اس لیے وہ مجھے خوش کرنا چاہتے ہیں۔





















