لاہور ہائیکورٹ نے جوہر ٹاؤن میں کیفے رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔جسٹس شاہد کریم شہری ہارون فاروق سمیت دیگر نے درخواستوں پر سماعت کی۔
جسٹس شاہد کریم نے ریماکس میں کہا ویکنڈ پررات گیارہ بجے تک کیفے کو کھلا رہنے کی اجازت ہےاگرکوئی کیفے خلاف ورزی کرتا نظر آیا تو سیل کردیا جائے۔
ڈی جی ماحولیات عدالت کے روبرو پیش ہوگئے، عدالت نے ڈی سیل فیکٹریوں کو سیل کرکے رپورٹ آئندہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہا جس نے بھی فیکٹری ڈی سیل کروانی ہے وہ اس عدالت سے رجوع کرے، یہ آلودہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں ہماری زندگی کے ساتھ کھیل رہی ہیں۔
جسٹس شاہد کریم کا ایل ڈی اے کے وکیل سے استفسارکہا آدھا شہر آپ نے اکھاڑا ہوا ہے،جو مرضی کر لو، ایسے اسموگ کنٹرول نہیں ہوگی،سارا پیسہ جو سڑکوں پر لگا رہے ہیں وہ اسموگ پر لگتا تو آج اسموگ پر قابو ہوتا۔
عدالت نے محکمہ زراعت سے فصلوں کی باقیات میں جدید مشنری کے استعمال پر رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
درخواستوں میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنےکا حکم دے۔