ملک میں 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا۔
دستاویزات کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرول 20 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 14روپے فی لیٹرمہنگا کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ورکنگ پیپرز کے مطابق مٹی کا تیل 10روپے، لائٹ ڈیزل 9 روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی جبکہ پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں ساڑھے 13 روپے اضافہ تجویز دی گئی ہے۔
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت228.59 سے بڑھ کر242.10روپے ہونے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 13روپے فی لیٹر اضافہ تجویز دی گئی ہے۔
اضافے کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت305.36 سے بڑھ کر321.35 روپے ہو جائے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت311.84 سے بڑھ کر 325.50روپے فی لیٹر کرنے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اوگرا ورکنگ پیپر کل شام تک حکومت کے حوالے کر دے گی، وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی تاہم حکومت کے پاس قیمتیں برقرار رکھنے کا اختیار بھی ہے۔