سی آئی اے نے صدرپیوٹن کی رہائش گاہ پر حملے کے روسی دعوے کو مسترد کردیا۔
سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے صدر ٹرمپ کو حملے کے بارے میں بریف کیا،بریفنگ میں صدر ٹرمپ نے روسی رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
سی آئی اے کی رپورٹ کےمطابق یوکرین نےڈرون حملےمیں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ نہیں بنایا۔ڈائریکٹر سی آئی اے کا کہنا ہے کہ حملے سے متعلق روسی دعوے میں سچائی نظر نہیں آتی۔
روس نےگزشتہ روز صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر یوکرینی حملے کی ویڈیو بھی کی تھی۔






















