مکران کوسٹل ہائی وے پر مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کےمطابق حادثہ مکران کوسٹل ہائی وے پر اورماڑہ کے قریب ھڈ گوٹھ کےمقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے کےنتیجے میں موقع پرہی 9 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی مسافر زخمی ہوئے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ جاں بحق اور زخمی ہونےوالوں کو اورماڑہ کے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے،جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے،حادثےکا شکار ہونے والی العثمان نامی مسافر کوچ کراچی سے جیونی جا رہی تھی۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔






















