صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
جنید صفدر اور انکی ہونے والی اہلیہ شانزے علی روحیل کی مہندی کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی،مہندی کی تقریب میں شریف خاندان اور شیخ روحیل اصغر فیملی کے افراد کے علاوہ قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

تقریب خوشگوار اور روایتی ماحول میں منعقد ہوئی جہاں مہمانوں کی تواضع کی گئی،جاتی امرا میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے تھے، تقریب میں نامور گلوکاروں کو بھی مدعوکیاگیاتھا۔
Chief Minister @MaryamNSharif sister Asma Nawaz Sharif at Junaid Safdar’s wedding! ❤️ pic.twitter.com/K89kKELAHi
— Sidra Aslam🇵🇰 (@SidraAslamOff) January 16, 2026
آج بارات کی مرکزی تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے،جبکہ دعوت ولیمہ کی تقریب کل 18 جنوری کو رکھی گئی ہے۔





















