آئی سی سی نے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کوغیرتسلی بخش قرار دے دیا ۔
آئی سی سی کی جانب سےجاری اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ میچ ریفری نے پچ کو غیرتسلی بخش قرار دیا ہے، میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا ہے،پچ ریٹنگ کے چار درجوں میں سے تیسرے درجےکی رینکنگ دی گئی۔
آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو نےکہاایم سی جی کی پچ بولرزکےلئے فائدہ مند زیادہ تھی،ایم سی جی میں ایشیز یریزکا چوتھا ٹیسٹ 2روزمیں ختم ہوگیا تھا،پہلے روز 20 اور دوسرے روز 16 وکٹیں گریں،کوئی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا





















