اسٹاک مارکیٹ میں اس ہفتے نیاریکارڈ بنا اور کاروبار اتار چڑھاؤ کا شکار بھی رہا۔
اسٹاک ایکسچینج رواں ہفتےتاریخ کی بلند ترین سطح پربند ہوئی،100 انڈیکس ہفتہ وار 996 پوائنٹس کے اضافےسے 172400 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی ہفتہ واربلند ترین سطح 172582 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی۔
100 انڈیکس کی ہفتہ وارکم ترین سطح 170641 پوائنٹس رہی،مارکیٹ کا یومیہ اوسط تجارتی حجم 3.5 فیصدکم ہو کر 1.1 ارب شیئرز رہا، اس ہفتے مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 7.6 ارب روپے بڑھکر 19 ہزار 465 ارب روپے ہو گئی، ڈالر ٹرم میں اسٹاک مارکیٹ کا مالی حجم 70 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔



















