ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل برطانوی کھلاڑیوں کی 'پارٹی'مہنگی پڑ گئی، حد سے زیادہ شراب نوشی پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کےخلاف اہم ٹیسٹ سےقبل برطانوی کرکٹرزکی جانب سےساحلی مقام 'نوسا'میں حد سےزیادہ شراب نوشی کی خبروں پرمینجنگ ڈائریکٹرراب کی نے سخت برہمی کااظہارکیا ہے۔راب کی کاکہنا ہےکہ کھلاڑیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ اورالکوحل کاحد سے زیادہ استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں،معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیگی کہ اصل صورتحال کیا تھی۔
راب کی نےواضح کیا کہ انہیں کھلاڑیوں کے تفریحی دورے پر اعتراض نہیں، لیکن قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے نظم و ضبط کی توقع رکھی جاتی ہے۔
دوسری جانب انہوں نےہیڈکوچ برینڈن میکلم کی حمایت کرتے ہوئے انہیں بہترین کوچ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم ان کی نگرانی میں بہتر کارکردگی دکھائے گی,برطانوی میڈیا میں کھلاڑیوں کی 'ناائٹ آؤٹ' پر کڑی تنقید کے بعد اب انگلش بورڈ اس معاملے پر ایکشن لینےکی تیاری کر رہا ہے۔





















