عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں ایک دن بعد سونا اور چاندی پھر مہنگے ہوگئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 2600 روپے بڑھکر 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 454862 روپے ہو گئے ہیں،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 2229 روپے کے اضافے سے 389970 روپے ہوگئی۔
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 68 روپے بڑھکر 6532 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 26 ڈالرمہنگا ہوکر فی اونس سونا 4325 ڈالر کا ہوگیا۔


















