پی ٹی آئی رہنما اور قانون دان قاضی انور ایڈووکیٹ پارٹی سے مستعفی ہوگئے۔
قاضی انور کا کہنا ہے کہ جس منشور پر پی ٹی آئی عمل میں لائی گئی، اس پر عمل نہیں کیاجارہا، پارٹی کی موجودہ قیادت نے میری بے عزتی کی، پی ٹی آئی میں مجھے شدید ذہنی اذیت پہنچی۔
قاضی انورایڈووکیٹ نے تحریری استعفی پارٹی کو ارسال کردیا۔ لکھا کہ پاکستان بار کونسل کے انتخابات کیلئے مجھے خیبرپختونخوا سے امیدوار نامزد کیا گیا، بیرسٹرگوہرنےمیری نامزدگی کی تصدیق کی مگر مجھے جان بوجھ کر تیسرے نمبر پر رکھا گیا۔ مجھے بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا جس سےمیری صحت بھی متاثرہوئی۔
قاضی انورایڈووکیٹ کے مطابق آئی ایل ایف کے5 اراکین کے ساتھ صوبے سے صرف2امیدوار کامیاب ہوسکتے تھے، پارٹی قیادت بشمول علیمہ خان نے بھی غیرمتعلقہ افراد کی نامزدگی کی توثیق کی۔ فیصلہ پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ذریعےعمل درآمد کرایا گیا۔



















