عالمی منڈی اور مقامی صرافہ مارکٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلےآج بھی جاری رہا ۔
عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا گیارہ ڈالراضافےسےدوہزاربائیس ڈالرفی اونس ہوگیا،جس کا اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھا گیا اورسونا 900 ر وپےفی تولہ مہنگا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ
جس کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد ،پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کی چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت دولاکھ سولہ ہزارپانچ سو روپے ہوگئی۔
اسی طرح دس گرام سونا سات سوچھیاسٹھ روپے اضافے سےایک لاکھ پچیاسی ہزارچھ سو چودہ روپےکاہوگیا ۔
خیال رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمی دیکھی گئی ، جس کے بعد 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔عالمی منڈی اورمقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوگیا
یاد رہے کہ عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میںگزشتہ روز بھی سونے کی فی اونس اور فی تولہ قیمتوںمیں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا بارہ ڈالرکےاضافے سے دوہزارگیارہ ڈالرفی اونس اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کے اضافے سے دولاکھ پندرہ ہزارچھ سو پر پہنچ گئی تھی۔