عالمی منڈی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی اونس اور فی تولہ سونے کی قیمتوںمیں اضافہ ہوگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا بارہ ڈالرکےاضافے سے دوہزارگیارہ ڈالرفی اونس ہوگیا، جس کا اثر مقامی صرافہ بازاروں میں دیکھا گیا اور سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے مہنگا ہوگیا۔
جس کے بعد لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ، پشاور، کوئٹہ اور دیگر چھوٹی بڑی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت دولاکھ پندرہ ہزارچھ سو پر پہنچ گئی۔
اسی طرح دس گرام سونا چارسواٹھائیس روپے اضافے سے ایک لاکھ چوراسی ہزارآٹھ سو بیالیس روپے کا ہوگیا ۔