آئی ایم ایف کی جانب سےجاری پروگرام کے تحت قسط کے اجرا پر وزیراعظم شہبازشریف نے حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےاپنے بیان میں کہا آئی ایم ایف کامعاشی اصلاحات واقدامات کےموثرنفاذ پر اظہار اطمینان وزیرخزانہ اورٹیم کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے،اصلاحاتی ایجنڈے کے نفاذ، معاشی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں فیلڈ مارشل کی معاونت کا کلیدی کردارہے،حالیہ مالی اجراء ثبوت ہے، پاکستان معاشی استحکام اور ترقی کیلئے ضروری اقدامات پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
وزیراعظم نےکہاملک کواستحکام،ترقی کی سمت میں گامزن کرنا ایک کٹھن مرحلہ تھا جس کیلئےسب نے ملکر قربانی دی، سیاسی جماعتوں نے سیاست کی قربانی دیکر اور قوم نے معاشی مشکلات برداشت کرکے ناممکن کو ممکن کردکھایا،اللہ کےفضل و کرم سےمعاشی اصلاحات،ڈیجیٹائیزیشن کامیاب کیس اسٹڈی کے طورپر دنیا بھرمیں مثال بن گئی ہے۔
وزیراعظم نےمزیدکہا پاکستان کی معاشی ترقی کا خواب انشاء اللہ جلد شرمندہ تعبیر ہوگا،استحکام کےبعد ترقی کی سمت میں گامزن معیشت کےحوالےسےابھی مزید محنت درکار ہے،بطور خادم پاکستان،پاکستانی عوام کی خوشحالی،بیرونی قرضوں سےمکمل نجات تک محنت جاری رکھوں گا،انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان قرضوں سے مکمل نجات حاصل کرکے معاشی طور پر خود کفیل ہوگا۔






















