آسٹریلیا میں جنگل کی آگ بے قابو، نیوساؤتھ ویلزمیں پچاس سے زائد مقامات زد میں آگئے۔
آسٹریلیا میں جنگل میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،سیکڑوں فائر فائٹرز اور درجنوں فائر انجن اور ہیلی کاپٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،آگ سے سڈنی کے مضافاتی قصبے میں سولہ گھر جل کر راکھ ہوگئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق آگ بھجانےکی کوشش کرتےہوئے ایک فائرفائٹر ہلاک ہوگیا،جلتا ہوا درخت ریسکیو اہلکار کے اوپر آگرا جس سے وہ موقع پر ہی چل بسا۔






















