ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے طارق روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے بین الاقوامی نیٹ ورک کے اہم کارندے گلاب خان کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 70 لاکھ روپے نقد اور بے نامی بینک اکاؤنٹس سے متعلق چیک بُکس برآمد ہوئیں۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم ایسے گروہ کا حصہ ہے جو دبئی، افغانستان اور چین کے لیے کئی سو ملین روپے کی دو طرفہ غیر قانونی ترسیلات کا کاروبار کرتا رہا ہے۔ گروہ کے ذریعے بڑی مقدار میں رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کی جاتی تھی۔
گلاب خان سمیت پانچ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔



















