بین الاقوامی تحقیقاتی ادارے ایپسوس نے پاکستان میں مہنگائی کو دوبارہ عوام کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دے دیا ۔ سروے میں بتایا کہ پاکستان کی صرف 18 فیصد آبادی معیشت کو مضبوط سمجھتی ہے۔ البتہ تین میں سے ایک شہری آئندہ چھ ماہ میں معیشت بہتر ہونے کی امید رکھتا ہے۔
فرانسیسی ادارے ایپسوس کےسروے کے مطابق مہنگائی پاکستان کا سب سے بڑا اور بےروزگاری دوسرا اہم معاشی مسئلہ ہے۔۔ نواسی فیصد شہری گھریلو خریداری میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ نوکری کے تحفظ پر صرف بائیس فیصد شہری مطمئن ہیں۔ پاکستان کی صرف اٹھارہ فیصد آبادی معیشت کو مضبوط سمجھتی ہے، جبکہ صرف سولہ فیصد لوگ مستقبل میں سرمایہ کاری کیلئے پراعتماد ہیں۔
سروے کے مطابق حالیہ پاک بھارت جنگ کے بعد بڑھی ہوئی عوامی امید دوبارہ کم ہوکر پرانی سطح پر آگئی۔ البتہ نوجوان پاکستانیوں کی مثبت سوچ معیشت کے لیے امید کی نئی کرن ہے۔ ذاتی مالی حالت پر نوجوانوں کا اعتماد تاریخی طور پر بلند ترین سطح پر پہنچا۔ اس رجحان سے پالیسی ساز فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ نوجوانوں میں بڑھتی مالی امید پالیسی سازی کے لیے اہم موقع ہے۔ ذاتی مالی صورتحال بہتر ہونے کی امید تاریخی سطح پر پہنچ گئی۔ ایپسوس سروے کے مطابق تین میں سے ایک شہری آئندہ چھ ماہ میں معیشت بہتر ہونے کی امید رکھتا ہے۔



















