ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 38 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
اےڈی بی کےمطابق رقم صوبہ پنجاب میں تعلیم،صحت اورزرعی شعبےکی بہتری کیلئےخرچ کی جائے گی، زرعی مشینری اورکم کاربن فارمنگ کےفروغ کےلیےسرمایہ کاری کی جائےگی،منصوبے سےدیہی گھرانوں کی آمدن اور زرعی پیداوارمیں اضافہ متوقع ہے،فنڈ سےخواتین کو تربیت اورروزگار کے نئےمواقع فراہم کئےجائیں گے،فصلوں کی باقیات جلانے سےپیدا ہونے والی آلودگی میں کمی لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
اے ڈی بی کےمطابق فنڈنگ سےپنجاب میں معیاری تعلیم تک رسائی کوبہتربنایا جائےگا،نرسنگ سیکٹر میں تربیت اورگورننس کے نظام میں اصلاحات کی جائیں گی،لاہور،ملتان اور راولپنڈی میں مراکزفضیلت قائم کئےجائیں گے،صوبہ پنجاب میں رقم سے جدید صحت اور تعلیم کا نظام فروغ پائے گا۔



















