راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کے روز کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہ ملی،وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی سمیت آنے والے رہنما مقررہ وقت ختم ہونے پر واپس روانہ ہو گئے ۔
وزیر اعلی کے پی سہیل افریدی سیکورٹی پروٹوکول میں اڈیالہ روڈ کے راستے داہگل ناکہ تک پہنچے اور نجی دفتر میں بیٹھ کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت ملنے کا انتظار کرتے رہے، ایم این اے شاہد خان خٹک اور مشیر اطلاعات کے پی شفیع جان بھی ان کے ساتھ تھے ۔
ایم پی اے کے پی مینا خان افریدی،ریاض خان اور نعیم حیدر پنجھوتہ بھی داہگل ناکہ تک پہنچے،لیکن ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور مقررہ وقت ختم ہونے پر تمام رہنما داہگل سے واپس روانہ ہو گئے ۔
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی آمد کے پیش نظر پولیس نے سیکیورٹی کے شدت ترین انتظامات کر رکھے تھے،داہگل ناکہ پر اینٹی رائٹ فورس کی خصوصی تیار کردہ رکاوٹیں بھی نصب کی گئی تھیں،اور پولیس اہلکاروں کہ اضافی نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔



















