فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے بحرینی کمانڈر جنرل محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی جس دوران دوطرفہ عسکری تعاون کو مزید فروغ دینے کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
بحرین نیشنل گارڈز کے کمانڈرجنرل محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور بحرینی کمانڈر کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سلامتی اوردوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔۔ علاقائی امن واستحکام میں پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کےدرمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کواجاگر کیا۔ تمام شعبوں میں بحرین کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔ ملاقات میں پاکستان اوربحرین کے درمیان موجودہ ملٹری ٹوملٹری تعلقات کومزید فروغ دینے کا عزم دہرایا گیا۔



















