اسرائیلی کابینہ میں 4روزہ غزہ میں عارضی جنگ بندی پراتفاق کر لیا گیا۔
اسرائیلی میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ میں 4روزہ عارضی جنگ بندی پراتفاق ہوگیا ہے ، اسرائیلی کابینہ اراکین کی اکثریت کی حماس سےڈیل کی حمایت کی۔
اسرائیلی کابینہ نے کہا ہےکہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، لیکن قاتلوں کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کیلئے حماس اور اسرائیل معاہدے کے معاملات طے پاگئے ہیں،اور قطر کی جانب سے کسی وقت بھی اعلان متوقع ہے ۔
قطر کی جانب سے جاری علامیے کے مطابق غزہ کے شہریوں کےلئے 47 دن بعدمختصر ریلیف اسرائیلی کابینہ نے عارضی جنگ بندی کی منظوری دےدی، 239 اسرائیلی قیدیوں میں سے 80رہاکئے جائیں گے۔
جواب میں اسرائیل 150 فلسطینی قیدی رہا کرے گا، جنگ بندی کے دوران اسرائیلی طیارہ یا ڈرون غزہ پرپرواز نہیں کرےگا،امدادی راہداری اور زخمیوں کی منتقلی بھی معاہدے کا حصہ ہیں۔